بھارت نے بابر اعظم ، محمد رضوان کے انسٹاگرام اکاؤنٹس  بھی بلاک کردیے

 بھارت نے بابر اعظم ، محمد رضوان کے انسٹاگرام اکاؤنٹس  بھی بلاک کردیے

(ویب ڈیسک ) بھارت  کی جانب سے  قومی کرکٹر   بابر اعظم ، محمد رضوان کے انسٹاگرام اکاؤنٹس  بھی بلاک کردیے۔

پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت سچائی کا سامنا کرنے سے مسلسل گریزاں ہے۔ بھارت نے قومی کرکٹر بابراعظم اور محمد رضوان کے انسٹاگرام اکاؤنٹس بھی بلاک کر دیے  ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف اور آئی ایس پی آر کا یوٹیوب چینل اور ایکس اکاؤنٹ بھی بھارت میں بلاک کیا گیا۔

خیال رہے کہ   بھارت کی جانب سے  شاہد آفریدی، شعیب اختر، ارشد ندیم اورکئی دیگر کھلاڑیوں کے اکاؤنٹس بھی بند کیے جا چکے ہیں ۔ بھارت میں درجنوں نیوز چینلز ، صحافیوں اور فنکاروں کے اکاؤنٹس پہلے ہی بلاک ہیں۔

Watch Live Public News