پاکستان میں عید الاضحیٰ کس تاریخ کو ہوگی؟ رویت ہلال ریسرچ کونسل نے اہم پیشگوئی کردی

پاکستان میں عید الاضحیٰ کس تاریخ کو ہوگی؟ رویت ہلال ریسرچ کونسل نے اہم پیشگوئی کردی
کیپشن: پاکستان میں عید الاضحیٰ کس تاریخ کو ہوگی؟ رویت ہلال ریسرچ کونسل نے اہم پیشگوئی کردی

ویب ڈیسک: رویتِ ہلال ریسرچ کونسل نے پاکستان میں عید الاضحیٰ 27 مئی بروز بدھ کو منائے جانے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کے مطابق سائنسی اور فلکیاتی اعداد و شمار کی بنیاد پر بدھ 27 مئی کو عید الاضحیٰ منانے کا قوی امکان ہے۔

کونسل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نئے چاند کی پیدائش 16 اور 17 مئی کی درمیانی شب پاکستانی وقت کے مطابق ایک بج کر 15 منٹ پر متوقع ہے۔ خالد اعجاز مفتی نے بتایا کہ 17 مئی کی شام غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر پاکستان کے بیشتر علاقوں میں 18 گھنٹے سے کچھ زیادہ ہوگی، جو رویتِ ہلال کے لیے موزوں سمجھی جاتی ہے۔

اگر کسی علاقے میں 17 مئی کی شام بادل چھائے رہیں اور چاند نظر نہ آئے تو ذی القعدہ کے 30 دن مکمل کیے جائیں گے، اور یکم ذی الحجہ 19 مئی بروز منگل ہوگی۔

امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ اس سال پاکستان اور سعودی عرب میں عید الاضحیٰ ایک ہی دن، یعنی 27 مئی کو منائی جائے گی۔

Watch Live Public News