ویب ڈیسک: سعودی عرب نے حج کیلئے عمر کی نئی پابندی نافذ کر دی ہے۔ اب 15 سال سے کم عمر عازمین حج پر سعودی عرب کا سفر کرنے کی پابندی ہوگی۔
پی اے اے کے مطابق 27 مئی 2026 تک 15 سال کی عمر مکمل نہ ہونے والے عازمین حج سعودی عرب کا سفر کرنے کے اہل نہیں ہوں گے۔ 15 سال سے کم عمر عازمین کے حج ویزے منسوخ ہو گئے ہیں۔ سعودی حکام نے متاثرہ عازمین کو مکمل رقم کی واپسی کی یقین دہانی کرائی ہے۔
پی اے اے کے مطابق حج عمر پابندی پر فوری عملدرآمد کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ایئرپورٹس حکام کو کم عمر عازمین کو پرواز میں سوار ہونے سے روکنے کی ہدایت کی گئی ہے۔