اوباما کی نیویارک میئر کے امیدوار زہران ممدانی کو بھرپور حمایت کی یقین دہانی

اوباما کی نیویارک میئر کے امیدوار زہران ممدانی کو بھرپور حمایت کی یقین دہانی
کیپشن: اوباما کی نیویارک میئر کے امیدوار زہران ممدانی کو بھرپور حمایت کی یقین دہانی

ویب ڈیسک:  سابق امریکی صدر باراک اوباما نے نیویارک کے میئر کے امیدوار زہران ممدانی کو فون کیا اور انہیں اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

سابق امریکی صدر باراک اوباما نے کہا کہ اگر وہ جیت گئے تو وہ ان کی ہر ممکن مدد کریں گے۔

دوسری جانب 34 سالہ زہران ممدانی نے صدر اوباما سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں ایک نئی قسم کی سیاسی فضا پیدا کرنا ضروری ہے۔

واضح رہے کہ نیویارک کے میئر کا انتخاب 4 نومبر کو ہو رہا ہے جس میں زہران ممدانی کا مقابلہ نیویارک کے سابق گورنر اینڈریو کومو اور ریپبلکن حریف رٹیس سلوا سے ہوگا تاہم تمام سروے کے مطابق زہران ممدانی کی پوزیشن مستحکم ہے۔

Watch Live Public News