بیٹنگ کے دوران مجھے اتنا کیوں بھگایا، کپتان کا بابر اعظم سے سوال،دلچسپ انٹرویو وائرل

بیٹنگ کے دوران مجھے اتنا کیوں بھگایا، کپتان کا بابر اعظم سے سوال،دلچسپ انٹرویو وائرل

(ویب ڈیسک ) ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان علی آغا نے بابراعظم سے سوال کیا کہ مجھے یہ بتاؤ کہ بیٹنگ کے دوران اتنا بھگایا کیوں مجھے،اس پر بابر اعظم نے جواب دیا کہ آپ نے ہی ڈبل رنز لیے زیادہ، آپ کپتان ہیں۔

کپتان سلمان علی آغا اور بابراعظم  نے   میچ کے بعد پی سی بی ڈیجیٹل میں گفتگو کی۔ سلمان علی آغا نے بابراعظم سے انکے بیٹنگ کے بارے میں دلچسپ انٹرویو کیا ۔

بابراعظم نے کہا کہ  بیٹنگ کے دوران ایک موقع پر اسپنرز کے خلاف تھوڑی مشکل پیش آئی تھی،سلمان آغا کے ساتھ پھر یہی پلان کیا کہ جہاں موقع ملے گا اور ہماری رینج میں آئے گا تو اس پر چانس لیں گے۔

سلمان علی آغا نے  کہا کہ   تو آگیا پھر رینج میں؟ اس پر  دونوں کھلاڑی کھلکھلا کر ہنس پڑے ۔

بابر اعظم نے کہا کہ  میں اپنے شاٹس پر رہا اپنے آپ کو بیک کیا اور الحمد اللہُ میچ جیت گئے۔

سلمان علی آغا نے  کہا کہ  آپکی اننگز پر پوری ٹیم، لوگ اور پورا پاکستان خوش ہوگا، ہمیں لگتا ہے کہ اگر آپ رنز بناتے ہیں تو ہم کچھ بھی جیت سکتے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان علی آغا نے بابراعظم سے سوال کیا کہ مجھے یہ بتاؤ کہ بیٹنگ کے دوران اتنا بھگایا کیوں مجھے،اس پر بابر اعظم نے جواب دیا کہ آپ نے ہی ڈبل رنز لیے زیادہ، آپ کپتان ہیں۔

بابر اعظم نے کہا کہ  فینز اور ٹیم کی جو مجھ سے امیدیں تھیں اس پر ویسا نہیں اتر پارہا تھا،اپنے ٹریننگ پر فوکس رکھا، پچ پر کافی وقت گزارتا رہا، ہر وقت پازیٹو رہا، امید تھی کہ بہتری آئے گی، ایسے مومنٹ آتے ہیں جہاں لگتا ہے کہ سب اچھا چل رہا ہے مگر کبھی کبھی چیزیں آپکے ہاتھ میں نہیں ہوتیں۔

سلمان علی آغا نے کہا کہ آپ جب پرفارمنس نہیں کر رہے ہوتے تو آپ ڈاؤن رہتے ہیں مگر بابر کے ورک ایتھکس بہت شاندار ہیں،بابر آتا ہے اپنی پریکٹس کرتا ہے، فیلڈنگ کرتا ہے، اور یہی چیزیں بڑا پلیئر بناتی ہیں۔

Watch Live Public News