ویب ڈیسک: غزہ کے محصورین کی امداد کے عزم سے رواں گلوبل صمود فلوٹیلا میں پاکستان کی نمائندگی کرنیوالے جماعت اسلامی کے رہنما سینیٹرمشتاق احمد خان نے گزشتہ شب مبینہ طور پر بیڑے میں شامل کشتیوں پر اسرائیلی ڈرون حملوں کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا ہے۔
سینیٹر مشتاق کے مطابق گزشتہ رات 15 ڈرونز اور 10 حملوں سے گلوبل صمود فلوٹیلا کو نشانہ بنایا گیا لیکن ان کا عزم توانا ہے اور وہ جھکیں گے نہیں۔
کل رات 15 ڈرونز اور 10 حملے ۔۔۔لیکن ہمارا عزم توانا ہے،ہم جھکیں گے نہیں، ہمارا حوصلہ بلند ہے اور ہم غزہ پہنچ کر رہینگے ان شاءاللہ۔
— Senator Mushtaq Ahmad Khan | سینیٹر مشتاق احمد خان (@SenatorMushtaq) September 24, 2025
گلوبل صمود فلوٹیلا برائے غزہ کے پرامن، قانونی انسانی امدادی کاروان پر اسرائیلی نسل پرست ناجائز ریاست کی ڈرون حملوں کا عالمی برادری نوٹس لے۔حکومت… pic.twitter.com/HFhqHHdViQ
’ہمارا حوصلہ بلند ہے اور ہم غزہ پہنچ کر رہیں گے، ان شاءاللہ، گلوبل صمود فلوٹیلا برائے غزہ کے پرامن، قانونی انسانی امدادی کاروان پر اسرائیلی نسل پرست ناجائز ریاست کی ڈرون حملوں کا عالمی برادری نوٹس لے۔‘
انہوں نے حکومت پاکستان سے فلوٹیلا پر اسرائیلی حملوں کا معاملہ عالمی فورمز پر اٹھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے غزہ تک پہنچنے کے اپنے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ ’غزہ ہم آرہے ہیں۔‘
اس سے قبل ایکس پر ہی اپنے ایک علیحدہ پیغام میں سینیٹر مشتاق کا کہنا تھا کہ قلیل وقت میں رات کی تاریکی میں 7 بار حملہ کیا گیا ہے کشتیوں کو ساؤنڈ بموں، دھماکہ خیز فلیئرز سے نشانہ بنایا گیا اور مشتبہ کیمیائی مادوں سے چھڑکاؤ کیا گیا۔
الرٹ۔۔۔۔@gbSumudFlotilla قلیل وقت میں اج رات کی تاریکی میں 7 بار حملہ کیا گیا ہے
— Senator Mushtaq Ahmad Khan | سینیٹر مشتاق احمد خان (@SenatorMushtaq) September 24, 2025
کشتیوں کو ساؤنڈ بموں، دھماکہ خیز فلیئرز سے نشانہ بنایا گیا اور مشتبہ کیمیائی مادوں سے چھڑکاؤ کیا گیا۔
ریڈیو جام کر دیے گئے، مدد کے لیے کالز بلاک کر دی گئیں۔
فوری طور پر بین الاقوامی توجہ اور تحفظ…
’ریڈیو جام کر دیے گئے، مدد کے لیے کالز بلاک کر دی گئیں، فوری طور پر بین الاقوامی توجہ اور تحفظ درکار ہے، فلوٹیلا کو ہاتھ نہ لگاؤ، غزہ کی ناکہ بندی ختم کرو۔‘ـ
سینیٹر مشتاق احمد خان نے غزہ کے لیے انسانی امداد کی بلا رکاوٹ ترسیل کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک بار پھر غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی ختم کرنے کا نعرہ بلند کیا۔