گلوبل صمودفلوٹیلا پر اسرائیلی جارحیت سے متعلق شہبازشریف کا اہم بیان

گلوبل صمودفلوٹیلا پر اسرائیلی جارحیت سے متعلق شہبازشریف کا اہم بیان
کیپشن: گلوبل صمودفلوٹیلا پر اسرائیلی جارحیت سے متعلق شہبازشریف کا اہم بیان

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہبازشریف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی بربریت کو فوری طور پر روکنا اور فلسطین میں پائیدار امن کے قیام کو یقینی بنانا ہی وقت کا سب سے بڑا تقاضا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان جاری کیا ہے۔ وزیراعظم نے اپنے بیان میں لکھا ہے کہ پاکستان ’’صمود غزہ فلوٹیلا‘‘ پر اسرائیلی افواج کے بزدلانہ حملے کی شدید ترین مذمت کرتا ہے۔ اس فلوٹیلا میں 44 ممالک کے 450 سے زائد امدادی کارکن سوار تھے۔ 

شہبازشریف نے لکھا کہ امدادی کارکنان کو اسرائیلی افواج نے غیرقانونی طور پر حراست میں لے لیا ہے۔ ان بے لوث کارکنان کا واحد ’’جرم‘‘ یہ تھا کہ وہ بے کس اور مظلوم فلسطینی عوام کے لیے امداد لے جا رہے تھے۔ 

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان ان تمام کارکنان کی فوری اور غیر مشروط رہائی اور فلسطینیوں تک امداد کی بلا تعطل ترسیل کا مطالبہ کرتا ہے۔ اسرائیلی بربریت کو فوری طور پر روکنا اور فلسطین میں پائیدار امن کے قیام کو یقینی بنانا ہی وقت کا سب سے بڑا تقاضا ہے۔ 

Watch Live Public News