ویب ڈیسک: ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کے مبینہ اغواء کے کیس میں نیا موڑ آگیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاکر کے مبینہ اغواء کار سے پہلے سے رابطوں میں ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر عمر ملک نامی صارف نے ٹک ٹاکر کی گزشتہ سال دسمبر کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔ یہ تصویر ٹک ٹاکر کی انسٹاگرام آئی ڈی کا اسکرین شاٹ ہے۔ اس تصویر میں مبینہ طور پر اغواء کار حسن زاہد کو بھی برتھ ڈے پارٹی میں شامل دیکھا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امید سے ہونے کی افواہوں پر ماوراحسین کا ردعمل آگیا

عمر ملک نامی صارف نے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ یہاں تو کہانی کُچھ اور نکلی۔۔۔۔ پہلے لوگوں سے پیسے کھاؤ ، اُنہیں پیچھے لگاؤ ، مہنگے مہنگے تحفے تحائف لو اور بعد میں پولیس بچائے۔۔۔۔ سُنا ہے لڑکا اپنا چھ لاکھ کا موبائل واپس لینے آیا تھا۔
یہاں تو کہانی کُچھ اور نکلی۔۔۔۔
— Omar Malik (@Mr_OmarMalik) September 1, 2025
پہلے لوگوں سے پیسے کھاؤ ، اُنہے پیچھے لگاؤ ، مہنگے مہنگے تحفے تحائف لو ، اور بعد میں پولیس بچائے۔۔۔۔
سُنا ہے لڑکا اپنا چھ لاکھ کا موبائل واپس لینے آیا تھا۔۔۔ pic.twitter.com/QG0fKpOm6A
یاد رہے کہ اسلام آباد پولیس نے ملزم کو تھانہ شالیمار کی حدود سے گرفتار کیا ہے تاہم پولیس نے ابھی تک گرفتار ملزم کی تصویر یا نام ظاہر نہیں کیا۔
ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ملزم کی گرفتاری کی تصدیق کردی۔
ذرائع کے مطابق تھانہ شالیمار پولیس گرفتار ملزم سے تفتیش کر رہی ہے اور پولیس کی جانب سے ابھی کسی قسم کی تفتیشی رپورٹ یا بیان شیئر نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی عمر ملک نامی صارف کے بیان کی کسی اور ذرائع سے تصدیق ہوسکی ہے۔