ویب ڈیسک: پاری گرل دنانیر مبین کی نئی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ دنانیر نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں وہ پہلے بغیر میک اپ اور پھر مکمل گلیمرس انداز میں نظر آئیں۔ ویڈیو میں اداکارہ نے مذاق میں کہا کہ پٹھان خون ہے، ہڈیاں اور پلیٹ دونوں توڑ سکتی ہوں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: ٹک ٹاکر سامعہ حجاب مبینہ اغواء کیس میں تہلکہ خیز انکشافات
سوشل میڈیا صارفین کو ویڈیو میں اُن کا یہ انداز ایک آنکھ نہ بھایا بہت سے صارفین نے ان کا موازنہ ہانیہ عامر سے کیا، جب کہ کچھ نے کہا کہ اتنی بڑی اداکارہ ہوتے ہوئے وہ ایسی حرکتیں کیوں کر رہی ہیں؟ کچھ نے تو یہاں تک کہا کہ وہ بالی ووڈ یا پنجابی فلم میں جگہ بنانے کی کوشش کر رہی ہیں۔