چین نے دنیا کی پہلی آل فریکوئنسی 6G چِپ تیار کرلی

چین نے دنیا کی پہلی آل فریکوئنسی 6G چِپ تیار کرلی

(ویب ڈیسک ) چینی سائنسدانوں کی جانب سے  دنیا کی پہلی آل فریکوئنسی 6G چِپ تیار کرلی گئی ہے۔

چین نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک نئی تاریخ رقم کر دی، چینی سائنسدانوں نے  دنیا کی پہلی آل فریکوئنسی 6G چِپ تیار کر لی ہے، جو وائرلیس اسپیکٹرم کی تمام فریکوئنسیز پر بیک وقت کام کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

یہ انقلابی چِپ انٹرنیٹ کی رفتار کو 100 گیگا بائٹس فی سیکنڈ (Gbps) سے بھی آگے لے جانے کی صلاحیت رکھتی ہے، جو نہ صرف صارفین کو تیز ترین کنیکٹیویٹی فراہم کرے گی بلکہ چین کے دور دراز علاقوں میں رابطے کے دیرینہ مسائل کے حل میں بھی مددگار ثابت ہو گی۔

اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ  اس ٹیکنالوجی کے ذریعے مستقبل میں صرف چند سیکنڈز میں 8K کوالٹی کی 50 جی بی ویڈیو ڈاؤن لوڈ کی جا سکے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ آن لائن تعلیم، اسمارٹ زراعت، فصلوں کی نگرانی اور دیگر ڈیجیٹل سہولیات کے شعبوں میں بھی ایک نیا باب کھلے گا۔

یہ چِپ پیکنگ یونیورسٹی، بیجنگ اور سٹی یونیورسٹی، ہانگ کانگ کے سائنسدانوں نے مشترکہ تحقیق کے بعد تیار کی ہے، جو اگلی نسل کی کمیونیکیشن ٹیکنالوجی میں چین کے بڑھتے ہوئے کردار کا ثبوت ہے۔

Watch Live Public News