جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ایک اور ریفرنس دائر

جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ایک اور ریفرنس دائر
کوئٹہ : بلوچستان بار کونسل نے بھی جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کردیا۔ ریفرنس کے متن میں کہا گیا ہے کہ معزز جج صاحب کے حوالے سامنے آنے والی آڈیوز نہایت اہمیت کی حامل ہیں ، آڈیوز میں جج کے سامنے کیس مقرر کرنے پر زور دینے سے جج کی وقار پر اثر ہوئی ہے ، تمام شواہد اور حالات جج کی شہرت کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ جج کے بیٹے لاہور میں وکالت کر رہے ہیں، جج صاحب اپنے اتھارٹی کا غیر قانونی استعمال کرتے ہوے اپنے بیٹوں کی سرپرستی کر رہے ہیں، جج صاحب کی ہی وجہ سے انکی بیٹوں کو ہائی پروفائل مقدمات میں وکیل مقرر کیا جاتا ہے۔ ریفرنس کے متن میں کہا گیا ہے کہ جج صاحب کے اپنی آمد ن سے زائد اثاثہ جات بھی بنا رکھے ہیں ، عوام اور بارز کے اعتماد کیلئے جج صاحب کو عہدے سے ہٹایا جائے۔ ریفرنس میں استدعا کی گئی ہے کہ آئین اور قانون کے مطابق جج کے خلاف کاروائی ہونی چاہیئے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔