(ویب ڈیسک ) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کے تازہ اعداد و شمار جاری کردیے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں 7 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 10 ارب 67 کروڑ 63 لاکھ ڈالر ہوگئے۔ کمرشل بینکوں کے ذخائر 4 ارب 90 کروڑ 34 لاکھ ڈالر پر آگئے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کے مجموعی زر مبادلہ ذخائر 15 ارب 57 کروڑ 97 لاکھ ڈالر ہوگئے۔