نیویارک (ویب ڈیسک) بل گیٹس اور میلنڈا فرنچ گیٹس اب ساتھ نہیں ہیں کیونکہ ان کی طلاق کو کل عدالتوں نے باضابطہ طور پر حتمی شکل دے دی ہے۔
بل گیٹس کو دنیا کی امیر ترین کاروباری شخصیات کے درمیان میں سے ایک کے طور پر جانا جاتا ہے، بل گیٹس نے 1987 میں مائیکروسافٹ کے ایک دفتر میں میلنڈا سے ملاقات کی اور 1994 میں شادی کی-ان کے درمیان 27 سال بعد علیحدگی ہوئی۔
یہ واضح ہے کہ میلنڈا اپنی شادی کی وجہ سے تقریبا 70 بلین ڈالرز کی خطیر رقم حاصل کریں گی۔ میلینڈا نے عدالت میں یہ بھی کہا ہے کہ وہ اپنی کنیت تبدیل نہیں کریں گی اور زندگی بھر 'گیٹس' استعمال کرتی رہیں گی جبکہ مائیکرو سافٹ کے بانی کا کہنا تھا کہ وہ بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن میں تعاون جاری رکھیں گے۔