(ویب ڈیسک ) لاہور میں سائن بورڈ گرنے سے 1 شخص جان کی بازی ہار گیا۔
ترجمان ریسکیو 1122 کے مطا بق لاہور میں چائنہ سکیم کے علاقے سے سائن بورڈ گرنے کے باعث ایک شخص موقع پر دم توڑ گیا۔
قبل ازیں لاہور میں تیز ہوائیں کے ساتھ بارش ہوئی تھی۔جس کے بعد شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا۔سب سے زیادہ ایئرپورٹ پر 31 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا۔