کراچی: کھلے مین ہول میں گرنے والے بچے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِ عام پر آگئی

کراچی: کھلے مین ہول میں گرنے والے بچے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِ عام پر آگئی
کیپشن: کراچی: کھلے مین ہول میں گرنے والے بچے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِ عام پر آگئی

ویب ڈیسک: کراچی کے علاقے نیپاچورنگی کے قریب ایک کھلے مین ہول میں 3 سالہ بچہ گرنے کا واقعہ سامنے آیا ہے جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج نے پورے شہر کو غم و غصے میں مبتلا کر دیا ہے۔

ویڈیو میں بچے کو اپنی والدہ کے ساتھ شاپنگ سینٹر سے باہر آتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، اور پھر وہ اپنے والد کی طرف دوڑتے ہوئے کھلے مین ہول میں جا گرا۔ اس دوران بچے کے والدین نے شدید چیخ و پکار کی جس کے بعد وہاں موجود دیگر افراد فوراً جمع ہو گئے اور بچہ نکالنے کی کوششیں شروع کر دیں۔

یہ واقعہ اتوار کے روز پیش آیا، اور واقعے کے 14 گھنٹے بعد، بچے کی لاش ایک کلو میٹر دور نالے سے ملی۔ یہ افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقے گلشن اقبال کے نیپا چورنگی کے قریب پیش آیا تھا۔

کراچی میں اس سال صرف کھلے نالوں اور گٹروں میں گرنے سے 5 بچوں سمیت 24 شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ کھلے مین ہولز اور نالوں کی وجہ سے عوامی مقامات پر حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے اور فوری اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ مزید جانی نقصان سے بچا جا سکے۔

Watch Live Public News