ویب ڈیسک: محکمۂ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم آئندہ 24 گھنٹوں تک سرد اور خشک رہے گا، جبکہ بالائی و پہاڑی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں سموگ اور درمیانی درجے کی دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔
اسلام آباد، خطۂ پوٹھوہار، کشمیر اور خیبر پختونخوا کے میدانی اضلاع میں صبح کے وقت چند مقامات پر ہلکی دھند یا کہرا بھی چھا سکتا ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا جبکہ بالائی پہاڑوں میں شدید سردی ریکارڈ کی گئی۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بعض میدانی علاقوں میں دھند برقرار رہی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں سب سے کم درجۂ حرارت سکردو میں منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔