رمضان شوگرملزکیس:شہبازشریف،حمزہ شہباز کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

رمضان شوگرملزکیس:شہبازشریف،حمزہ شہباز کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
کیپشن: رمضان شوگرملزکیس:شہبازشریف،حمزہ شہباز کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

ویب ڈیسک: لاہورکی اینٹی کرپشن عدالت نے رمضان شوگرملز ریفرنس میں وزیراعظم شہبازشریف اورحمزہ شہبازبریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئےکیس کی مزید سماعت 6 فروری تک ملتوی کردی۔

اینٹی کرپشن عدالت میں رمضان شوگرملزریفرنس میں وزیراعظم شہبازشریف اورحمزہ شہبازکی بریت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران ایڈووکیت امجد پرویزنے دلائل دیے کہ یہ کیس نیب ترامیم کے باعث اینٹی کرپشن عدالت میں آیا، ہمارا کیس یہ ہے کہ پاس کیا گیا ڈائیریکٹوعدالت کے سامنے موجود ہے۔

وکیل امجد پرویزنے کہا کہ ہمارا مؤقف یہ ہے کہ گندے نالے کی منظوری ہوئی، پھر پیسے ڈیلور لیے گئے، اس پراجیکٹ کو آخر میں پنجاب اسمبلی نے منظورکیا۔

وکیل نے عدالت سے کہا کہ ایم پی اے مولانا رحمت اللہ کی درخواست پرنالے کے لیے ڈائیریکٹو جاری کیا گیا، ڈائیریکٹوکے اجرا میں حمزہ شہباز کا کوئی بھی کردار نہیں ہے۔

ایڈووکیٹ امجد پرویزنے دلائل میں کہا کہ مفروضوں پرتو بات نہیں ہوسکتی، ہم نے ایک پلان آپ کے سامنے رکھا کہ نالے کے ساتھ 10 گاؤں موجود ہیں، پراسیکیوشن کے مطابق، انجینئریہ کہتا ہے کہ نالے کے پانی کی پیمائش کی ہے۔

امجد پرویز نے مزید بتایا کہ انجینئرکا کہنا تھا کہ اس نالے میں رمضان شوگر ملز کا پانی زیادہ ہے، باقی جگہوں کا پانی کم ہے، انجنئیرنے یہ نتیجا نکالا تھا کہ گندہ نالہ رمضان شوگر ملزکو فائدہ دینے کے لیے لگایا گیا ہے۔

Watch Live Public News