پنجاب میں آج سے دوکانیں 8 بجے نہیں بلکہ رات 9 بجے بند ہوں گیں ، نوٹیفکیشن جاری

پنجاب میں آج سے دوکانیں 8 بجے نہیں بلکہ رات 9 بجے بند ہوں گیں ، نوٹیفکیشن جاری

(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت کی جانب سے مارکیٹ کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کردیا  گیا۔

توانائی بچت مہم کے سلسلے میں کاروبار بندش کے نئے اوقات جاری کردیے گئے۔ پنجاب میں آج سے دوکانیں 8 بجے نہیں بلکہ رات 9 بجے بند ہوں گیں ۔

پنجاب حکومت نے مارکیٹ کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ بھر دکانیں، مارکیٹیں،مالز اب رات 9 بجےبند ہوں گے، شادی ہالز،مارکیاں،کمرشل ایونٹس رات 10 بجے بند ہوں گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صوبہ بھر میں ریسٹورنٹس،ہوٹلز،سبزی کی دکانیں  رات 11 بجے بند ہوں گیں،ٹیک اوئے اور ہوم ڈیلیوری پر اقات کار کی کوئی پابندی نہیں ہوگی۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق   جم، کھیلوں کی سہولیات اور کھیل/آئی ٹی کمپنیاں اور کال سینٹر پابندی سے مستثنیٰ قرار دیے گئے ہیں ، فارمیسی، طبی اور طبی سامان, اسٹورز طبی لیبارٹریز، کلینکس، ہسپتال پابندی سے استثنی ہوگا ،اسٹینڈ لون بیکریاں، اسٹینڈ لون تندور؛ اسٹینڈ لون دودھ اور ڈیری شاپس کو پابندی سے استثنی ہوگا ۔

اسی طرح ایندھن/سی این جی پمپ، الیکٹریکل وہیکل چارجنگ اسٹیشنز کو بھی  پابندی سے مستثنیٰ ہوگا۔

Watch Live Public News