ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں قائم امریکی سفارت خانے پر ڈرون حملے کے بعد سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کارروائی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے امریکی فوجیوں کی ہلاکت کی صورت میں بھی سخت جواب دینے کا عندیہ دیا۔
ریاض میں حملے کے بعد مختلف میڈیا اداروں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کی جوابی کارروائی سے متعلق تفصیلات جلد سامنے آ جائیں گی۔
امریکی ٹی وی چینل نیوزنیشن سے بات کرتے ہوئے جب ان سے ممکنہ ردعمل کے بارے میں سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا، "آپ کو بہت جلد معلوم ہو جائے گا۔"
JUST IN: President Trump tells NewsNation’s Kellie Meyer that we will soon find out the retaliation Iran will face for attacking the U.S. embassy in Riyadh, Saudi Arabia.
— RedWave Press (@RedWavePress) March 3, 2026
POTUS also said he doesn’t believe U.S. boots on the ground will be necessary. pic.twitter.com/RAG0nDL7Ck
صدر ٹرمپ نے یہ بھی اشارہ دیا کہ ایران میں زمینی افواج بھیجنے کا امکان کم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا اپنے اہداف حاصل کرنے کے قریب ہے اور مخالفین کو شدید نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی تنصیبات یا سرزمین پر ممکنہ حملے جنگ کا حصہ ہوتے ہیں اور ایسے حالات میں سخت ردعمل دینا ضروری ہوتا ہے۔