اسلام آباد(پبلک نیوز) نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری ہونے والے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا سے 79 مریض جاں بحق ہو گئے۔
این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں 4,213 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی جبکہ ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 87,953 ہے۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے 7 لاکھ 28 ہزار 44 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں ۔ ملک میں8,34,146 مصدقہ کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں۔