پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما انتقال کر گئے

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما انتقال کر گئے
کیپشن: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما انتقال کر گئے

ویب ڈیسک: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما، سابق سینیٹر اور سابق رکنِ قومی اسمبلی میاں احسان الحق انتقال کر گئے۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ آج اتوار کو عصر کی نماز کے بعد جامع مسجد، بلاک اے، مسلم ٹاؤن لاہور میں ادا کی جائے گی۔

میاں احسان الحق پاکستان پیپلز پارٹی کے ایک متحرک اور نظریاتی رہنما تھے، جنہوں نے طویل عرصے تک پارٹی کی خدمت کی۔ وہ سینیٹ اور قومی اسمبلی کے رکن کی حیثیت سے عوامی نمائندگی بھی کرتے رہے۔

ان کے انتقال پر سیاسی حلقوں میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ پارٹی قیادت اور دیگر رہنماؤں نے مرحوم کے لیے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

Watch Live Public News