ویب ڈیسک: واٹس ایپ اپنے میسجنگ پلیٹ فارم میں ایسی تبدیلی لا رہا ہے جس سے استعمال کا تجربہ انسٹاگرام جیسا ہو جائے گا۔
اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں اس فیچر کی آزمائش جاری ہے، جس کے تحت کانٹیکٹس کے اسٹیٹس چیٹ ٹیب کے اوپر انسٹا اسٹوری کی طرح دکھائے جائیں گے۔ صارفین ایپ کھولتے ہی اوپر 3 کانٹیکٹس کے اسٹیٹس دیکھ سکیں گے، جبکہ مزید اسٹیٹس کے لیے اسکرول ڈاؤن کیا جا سکے گا۔
واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ اپ ڈیٹس ٹیب برقرار رہے گا، اور اس تبدیلی کا مقصد صرف اسٹیٹس تک فوری رسائی فراہم کرنا ہے۔
یہ فیچر فی الحال بیٹا صارفین کے لیے دستیاب ہے، اور ان کے فیڈبیک کے بعد اسے بہتر بنایا جائے گا۔ مستقبل میں اسے تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔