حکومت نے کورونا پر کیا کچھ خرچ کیا؟ آڈٹ رپوٹ جاری

حکومت نے کورونا پر کیا کچھ خرچ کیا؟ آڈٹ رپوٹ جاری
لاہور ( پبلک نیوز) کورونا پر جون 2020 تک حکومتی اخراجات کی آڈٹ رپورٹ جاری۔ وزیر اعظم نے 12 کھرب روپے کے ریلیف پیکج کا اعلان کیا۔ رپورٹ کے مطابق جون 2020 تک صرف 354 ارب روپے جاری ہو سکے۔ این ڈی ایم اے کو جون 2020 تک 33 ارب روپے جاری کیے گئے۔ دفاعی اداروں کو 8 ارب 10 کروڑ روپے جاری ہوئے۔ بی آئی ایس پی کیش پروگرام کیلئے 33 ارب 36 کروڑ روپے جاری ہوئے۔ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کو 10 ارب روپے جاری ہوئے۔ بجلی، گیس بلوں پر سبسڈی کیلئے 15 ارب روپے جاری ہوئے۔ عالمی برادری نے 82 کروڑ ڈالر کے قرضوں اور امداد کا وعدہ کیا۔ پاکستان کو کورونا سے نمٹنے کیلئے 16 کروڑ 23 لاکھ ڈالرز فراہم کیے گئے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔