توشہ خانہ ٹو کیس، ملتوی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری

توشہ خانہ ٹو کیس، ملتوی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری

ویب ڈیسک:توشہ خانہ 2کیس کی آج کی سماعت ملتوی ہونے کا تحریری حکمنامہ جاری ، عدالت نے آئندہ سے مقدمہ کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

عدالت کا تحریری حکمنامہ میں کہنا تھا کہ سماعت بانی کے وکیل قوسین فیصل مفتی کی بیماری، عدم حاضری کے باعث ملتوی کی گئی، سنئیر وکیل سلمان صفدر کے فوکل پرسن نے قوسین فیصل مفتی کی طرف سے درخواست عدالت پیش کی۔

وکیل صفائی کی بیماری درخواست کے ساتھ کوئی طبی ریکارڈ پیش نہیں کیا گیا،وکیل صفائی کی عدم حاضری کے باعث استغاثہ کے آخری گواہ پر آج جرح نہیں ہوسکتی۔

ملزمان کو آج عدالت پیش کرنے کی کوئی صرورت نہیں،آخری سماعت پر بھی وکیل صفائی کی عدم حاصری کے باعث سماعت ملتوی کی گئی،مقدمہ کے ختمی مرحلے پر وکلاء صفائی کاروائی تاخیری خربے استعمال کررہے ہیں۔

3 مرکزی وکلاء صفائی کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ مقدمہ پر توجہ دیں،دو ملزمان جیل میں ہیں ٹرائل کا تقاضا ہے کہ مقدمہ کا جلد فیصلہ ہو، عدالت آئندہ سماعت پر کوئی عذر قبول نہیں کرے گی۔

آئندہ سے مقدمہ کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہوگی،ٹرائل کے فیصلے تک روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی جائے گی۔ 

Watch Live Public News