جاپان کیخلاف چین کی تاریخی فتح کی یادگار تقریب میں وزیراعظم مودی کو مدعو نہیں کیا گیا

جاپان کیخلاف چین کی تاریخی فتح کی یادگار تقریب میں وزیراعظم مودی کو مدعو نہیں کیا گیا
کیپشن: جاپان کیخلاف چین کی تاریخی فتح کی یادگار تقریب میں وزیراعظم مودی کو مدعو نہیں کیا گیا

ویب ڈیسک: دوسری جنگ عظیم میں جاپان کا غرور خاک میں ملانے اور شاندار فتح حاصل کرنے کی 80 وین سالگرہ کے موقع پر چین میں بڑی فوجی پریڈ کا انعقاد کیا جس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر پیوٹن سمیت دیگر رہنماؤں نے خصوصی شرکت کی۔

عالمی میڈیا کے مطابق اس تقریب میں بھارتی وزیر اعظم کو شرکت کی دعوت نہیں دی گئی تھی اس لیے وہ گزشتہ روز ہی بھارت روانہ ہوگئے تھے۔

چینی صدر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا اس وقت امن یا جنگ کے فیصلے کے دوراہے پر کھڑی ہے، انہوں نے کہا کہ آج ہم سب کو جنگ یا امن میں سے کسی ایک کو انتخاب کرنا ہوگا۔ صدر شی جن پنگ نے عالمی طاقتوں سے اپیل کی کہ وہ دنیا میں امن کے قیام کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

انہوں نے کہا کہ چینی عوام امن کیلئے پُر عزم ہے، دنیا کی کوئی طاقت ہم کو ترقی اور خوشحالی کو نہیں روکا جاسکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ایسا عالمی نظام چاہتے ہیں جو انصاف اورمساوات پر مبنی ہو، انہوں نے واضح کیا کہ ہم جتنے بھی مضبوط ہوجائیں کبھی توسیع پسندانہ راستہ اختیار نہیں کریں گے۔

پریڈ میں ہائپر سونک میزائل، ایٹمی ہتھیاروں سمیت جدید ترین چینی فوجی ٹیکنالوجی کی نمائش کی گئی۔

فضائیہ، بحریہ، اور بری فوج سے وابستہ مرد وخواتین فوجیوں نے انتہائی چابک دستی سے پریڈ میں حصہ لیا اور صدر شی کو ولولہ انگیز انداز  سے سلامی پیش کی۔

پریڈ میں طویل فاصلے تک مارکرنیوالے بین البراعظمی نیوکلیئر ہتھیار بھی شامل تھے، اس حوالے سے دعوی کیا گیا  کہ یہ ہتھیار دنیا میں کہیں بھی ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

فوجیوں کے دستوں نے چند ہی لمحوں میں ٹینکوں اور میزائل بردار فوجی گاڑیوں میں سوار ہو کر حیرت انگیز انداز سے پوزیشن لینے کا بھی مظاہرہ کیا۔

Watch Live Public News