عالمی بینک پاکستان کو رواں مالی سال دو ارب ڈالر سے زائد قرض فراہم کرے گا

عالمی بینک پاکستان کو رواں مالی سال دو ارب ڈالر سے زائد قرض فراہم کرے گا
کیپشن: عالمی بینک پاکستان کو رواں مالی سال دو ارب ڈالر سے زائد قرض فراہم کرے گا

 ویب ڈیسک: عالمی بینک پاکستان کو رواں مالی سال دو ارب ڈالر سے زائد قرض فراہم کرے گا۔ عالمی بینک کی جانب سے یہ قرض مختلف جاری منصوبوں کیلئے دیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کو یہ قرضہ ڈیویلپمنٹ ایسوسی ایشن اور بینک فار ری کنسٹرکشن کے ذریعے دیا جائے گا۔ اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق پاکستان میں عالمی بینک کی فنڈنگ کے ذریعے 57 مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے۔ عالمی بینک کی فنڈنگ سے جاری منصوبوں کی لاگت 16.6 ارب ڈالر ہے۔ منصوبوں کا تعلق زراعت، پانی، توانائی، فنانس، ریونیو سے ہے۔ اس کے علاوہ مواصلات، دیہی و شہری ترقی، ہیومن کیپٹل، سوشل سروسز اور گورننس کے منصوبے بھی شامل ہیں۔

اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق عالمی بینک گزشتہ سات سال میں 11 ارب 84 کروڑ ڈالر فراہم کر چکا ہے۔ سب سے زیادہ 1.96 ارب ڈالر توانائی شعبے کیلئے دیئے گئے۔ آنے والے برسوں میں مختلف منصوبوں کیلئے مزید فنڈز دیئے جائیں گے۔ گزشتہ مالی سال 2024-25 میں 1 ارب 80 کروڑ ڈالر قرضہ دیا گیا۔

Watch Live Public News