(ویب ڈیسک ) پنجاب حکومت کی جانب سے جنگلات کی کٹائی اور لکڑی کی نیلامی پر فوری پابندی عائد کردی گئی ہے۔
پنجاب حکومت نے جنگلات کی کٹائی اور لکڑی کی نیلامی پر فوری پابندی عائد کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔
حکم نامے کے تحت ایندھن سمیت جنگلات کی ہر قسم کی لکڑی کی نیلامی پر تاحکم ثانی پابندی عائد کردی گئی ہے، جدید ٹیکنالوجی اور میپنگ کی مدد سے نئے اور شفاف قواعد و ضوابط بنائے جائیں گے۔
پنجاب حکومت نے جنگلات اور جنگلی حیات کے محکمے کے ڈائریکٹر جنرل کو حکم نامے پر عمل درآمد یقنی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔