وزیر اعظم کاصدرآصف علی زرداری سےٹیلی فونک رابطہ، خیریت دریافت کی

وزیر اعظم کاصدرآصف علی زرداری سےٹیلی فونک رابطہ، خیریت دریافت کی
کیپشن: وزیر اعظم کاصدرآصف علی زرداری سےٹیلی فونک رابطہ، خیریت دریافت کی

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف کا صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران آصف علی زرداری کی صحت سے متعلق دریافت کیا، انہوں نے صدر مملکت کی جلد صحت یابی کی دُعا کی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو جلد از جلد صحت یاب کرے، پوری قوم آپ کی صحت کیلئے دعاگو ہے۔

Watch Live Public News