اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے،ضلعی انتظامیہ نے انتباہ جاری کردیا

اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے،ضلعی انتظامیہ نے انتباہ جاری کردیا

(ویب ڈیسک ) سیاسی جماعت کی جانب سے اسلام آباد میں ممکنہ احتجاج کا معاملہ، ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے انتباہ جاری کر دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ  کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ بننے والوں کی فی الفور گرفتاری ہوگی،وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 کا نفاذ ہے۔

ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ   دفعہ 144 کے تحت کسی بھی قسم کے اجتماع یا اکٹھ پر پابندی عائد ہے،   دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ نہ بننے کی اپیل کی ہے۔

Watch Live Public News