لاہور ( پبلک نیوز) رائیونڈ کے علاقے جلال پورہ میں 6 ڈاکوؤں نے گھر کا صفایا کردیا۔ ڈاکوؤں رات دو بجے محمد وسیم شہری کے گھر دیوار پھلانگ کر داخل ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکو نے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر پانچ تولے سونا اور ڈھائی لاکھ سے زائد نقدی لوٹ لی۔ ڈاکو واردات کے دوران اہلخانہ پر تشدد بھی کرتے رہے۔ متاثرہ شہری وسیم نے تھانہ رائیونڈ میں اندارج مقدمہ کے لیے درخواست جمع کروا دی گئی۔ پولیس نے تاحال واردات کا مقدمہ درج نہ کیا۔