این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے تاحال21105اموات ہو چکی ہیں. 24 گھنٹوں میں ملک بھرمیں 52859ٹیسٹ کئے گئے.
اسلام آباد(پبلک نیوز) نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری ہونے والے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے مزید 83مریض جاں بحق ہو گئےتاہم مثبت کیسز کی شرح میں کمی دیکھی جارہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں تین ماہ بعد سب سے کم مثبت کیسز کی شرح رپورٹ ہوئی۔ این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں 1893افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی جبکہ ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 51478 ہو گئی ہے. ملک بھر میں کورونا کے 8 لاکھ56ہزار 005مریض صحتیاب ہو چکے ہیں اور 9,28,588صدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں.