نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے مشاورت ،وزیر اعظم نے اپوزیشن لیڈر کومدعوکرلیا

نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے مشاورت ،وزیر اعظم نے اپوزیشن لیڈر کومدعوکرلیا

(ویب ڈیسک ) وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن لیڈر عمرایوب کو ملاقات کے مدعو کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نئے چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کی تقرری کےلئے مشاورت کاآغازہوگیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن لیڈر عمرایوب کو ملاقات کے مدعو کرلیا  ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف  نےاپوزیشن لیڈر عمرایوب کو خط لکھ دیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے خط میں کہا کہ چیف الیکشن کمشنر ودو ممبران کی مدت26جنوری کو ختم ہوچکی ہے، چیف الیکشن کمشنر و دو ممبران نے آرٹیکل215 کے تحت کام جاری رکھاہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے خط میں  کہا کہ  آرٹیکل218 کے تحت چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کے لئے تجاویز پارلیمانی کمیٹی کو ارسال ہونا ہیں، چیف الیکشن کمشنر و دو ممبران کی تقرری کے لئے آپکو ملاقات کی دعوت دیتاہوں۔

Watch Live Public News