پی پی 84 خوشاب ضمنی الیکشن کی تیاریاں مکمل، پولنگ کل ہو گی

پی پی 84 خوشاب ضمنی الیکشن کی تیاریاں مکمل، پولنگ کل ہو گی

خوشاب ( پبلک نیوز) پی پی 84 ضمنی الیکشن کی تیاریاں مکمل، الیکشن مٹیریل کی ترسیل کا عمل بھی مکمل کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پی پی 84 خوشاب میں 5مئی کو ہونے والے ضمنی انتخاب کیلئے الیکشن میٹریل کی ترسیل مکمل کر دی گئی۔ صوبائی الیکشن کمشنر، پنجاب غلام اسرار خان نے الیکشن میٹریل کی ترسیل کی نگرانی خود کی۔ رینجرز سے لفٹیننٹ کرنل رضوان، ڈپٹی کمشنر خوشاب مسرت جبیں، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد نوید بھی موقع پر موجود تھے۔

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر، ریٹرننگ آفیسر، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر خوشاب، الیکشن میٹریل پریزائیڈنگ افسران کے حوالے کیا۔

حلقے میں 229پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔ خوشاب۔حلقے میں 14انتہائی حساس، 43حساس اور 172نارمل پولنگ اسٹیشن ہیں۔ خوشاب۔حلقے میں ضمنی انتخاب کیلئے 2019 پولنگ عملہ تعینات کیا گیا ہے۔ خوشاب۔سیکیورٹی کیلئے 2800پولیس اور 550 رینجرز کے اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔