دپیکا پڈوکون سمیت پورا گھرانہ کورونا کا شکار

دپیکا پڈوکون سمیت پورا گھرانہ کورونا کا شکار

ویب ڈیسک: کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ اس کی وجہ سے فلم انڈسٹری سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے۔ ایک طرف تمام سنیماز بند ہیں تو دوسری جانب فلم شوٹنگز بھی رکی ہوئی ہیں۔ فلم انڈسٹری سے ایک اور بری خبر بھی آ گئی ہے کہ بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کورونا وائرس کا شکار ہو گئی ہیں۔

اداکارہ نہ صرف خود اس وائرس کا شکار ہو گئی ہیں بلکہ ان کا پورا گھرانہ بھی اس وائرس کی زد میں آ گیا ہے۔ انڈین میڈیا کی جانب سے جاری کردہ رپورت کے مطابق دپیکا کے والد پرکاش پڈوکون بنگلور میں کورونا وائرس کی وجہ سے دخل تھے اور دپیکا کی والدہ اور بہن بھی عالمی وبا کا شکار تھیں۔

بھارتی میڈیا مختلف ذرائع کے توسط سے خبریں چلا رہا ہے کہ اداکارہ دپیکا پڈوکون بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئی ہیں جبکہ وہ ان دنوں بنگلور میں والدہ کے گھر پر ہیں۔ اس حوالے سے مزید کوئی اطلاع سامنے نہیں جبکہ دپیکا کے شوہر رنویر سنگھ نے بھی اہلیہ کے کورونا مثبت آنے پر کوئی تصدیق بیان یا ٹویٹ نہیں کی۔

دپیکا کے والد اس وقت کورونا کے خطرہ سے باہر آ چکے ہیں۔ ان کے قریبی دوست کا کہنا ہے کہ وہ دو سے تین دن کے اندر گھر منتقل ہو جائیں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔