سونے کی قیمت میں 3500 روپے کی نمایاں کمی

سونے کی قیمت میں 3500 روپے کی نمایاں کمی
کیپشن: سونے کی قیمت میں 3500 روپے کی نمایاں کمی

ویب ڈیسک: ملکی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3500 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق نئی قیمت کے بعد سونا 4 لاکھ 20 ہزار 362 روپے فی تولہ میں فروخت ہو رہا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونا 3001 روپے سستا ہو کر3 لاکھ 60 ہزار 392 روپےکا ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جہاں فی اونس ریٹ 35 ڈالر کمی کے بعد3980 ڈالر پر آ گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر ڈالر کی قدر میں بہتری اور سرمایہ کاروں کی کم دلچسپی کے باعث سونے کی قیمتوں میں یہ کمی دیکھی جا رہی ہے۔

Watch Live Public News