ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ،علیم ڈاراوراحسن رضا امپائرزپینل میں شامل

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ،علیم ڈاراوراحسن رضا امپائرزپینل میں شامل
دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی20 ورلڈکپ 2022 کیلئے دو پاکستانی امپائرز کو میچ آفیشلز میں شامل کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ٹی20 ورلڈکپ کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا ہے، تمام کوالیفائنگ راؤنڈ اور آفیشلز سپر 12 مرحلے میں خدمات سرانجام دیں گے۔ پاکستان کی جانب سے شامل کیے گئے آئی سی سی امپائرز پینل میں علیم ڈار اور احسن رضا شامل ہیں۔ میچ ریفریز: اینڈریو پائکرافٹ، کرسٹوفر براڈ، ڈیوڈ بون، رنجن مدوگالے امپائرز: ایڈرین ہولڈ اسٹاک، کرسٹوفر گیفانی، علیم ڈار، کرسٹوفر براؤن، احسن رضا، رچرڈ ایلنگ ورتھ، رچرڈ کیٹل بورو، جوئل ولسن، کمارا دھرماسینا، لینگٹن روسری، ماریس ایراسمس، مائیکل گف، نتن مینن، پال ریفل، پال ولسن، رچرڈ کیٹل بورو۔ خیال رہے کہ ٹی20 ورلڈکپ 2022 میں 16 امپائرز اور 4 میچ ریفریز میچوں کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔