روہت شرما کو بھارتی ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے ہٹا دیا گیا

روہت شرما کو بھارتی ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے ہٹا دیا گیا
کیپشن: روہت شرما کو بھارتی ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے ہٹا دیا گیا

ویب ڈیسک: بھارتی میڈیا کے مطابق روہت شرما کو بھارتی ون ڈے کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹا دیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق شبمن گل کو بھارت کے ون ڈے ٹیم کا کپتان بنا دیا گیا ہے۔شبمن  گل ٹیسٹ  ٹیم کے کپتان بھی ہیں۔ شبمن گل کی  بطور  ون ڈے کپتان آسٹریلیا کےخلاف ہوم سیریز ہوگی۔

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز 19 اکتوبر سے شروع ہوگی۔تاہم  روہت شرما اور ورات کوہلی بھارت کے ون ڈے ٹیم میں شامل ہونے کا امکان ہے۔دونوں کھلاڑی  چیمپئنز ٹرافی کےبعدپہلی بار ان ایکشن ہوں گے۔

یاد رہے کہ روہت شرما نے ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے رکھی ہے۔ روہت شرما نے دسمبر 2021 میں بھارتی ٹیم کی کپتانی سنبھالی اور مارچ 2025 تک کپتان رہے۔

روہت شرما کی کپتانی میں بھارت نے 56 ون ڈے میچز میں سے 42 میں کامیابی حاصل کی۔

Watch Live Public News