بالاج قتل کیس کے مرکزی ملزم طیفی بٹ کی گرفتاری کی اندرونی کہانی 

بالاج قتل کیس کے مرکزی ملزم طیفی بٹ کی گرفتاری کی اندرونی کہانی 
کیپشن: بالاج قتل کیس کے مرکزی ملزم طیفی بٹ کی گرفتاری کی اندرونی کہانی 

ویب ڈیسک: بالاج قتل کیس کے مرکزی ملزم طیفی بٹ کی گرفتاری کی اندرونی کہانی منظرعام پر آگئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق طیفی بٹ دبئی میں ایک دعوت کے دوران گرفتار ہوا۔محکمہ پولیس کے ایکسٹراڈیشن سیل کے ڈی ایس پی خالد وریا دبئی میں گوجرانوالہ کے دو اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے موجود تھے۔ اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے دبئی پولیس کے ساتھ خالد وریا نے ایک فلیٹ میں کارروائی کی ۔ کارروائی کے دوران اسی فلیٹ میں طیفی بٹ بھی دعوت پر موجود تھا ۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ ڈی ایس پی خالد وریا نے طیفی بٹ کو پہچان کر اس کی بھی گرفتاری کا پراسس شروع کر دیا۔ طیفی بٹ ابھی دبئی پولیس کی حراست میں ہے۔ طیفی بٹ کی گرفتاری کے لیے لاہور پولیس کی جانب سے ریڈ وارنٹ بھی جاری کروائے گئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریڈ وارنٹ سے گرفتاری اور پاکستان روانگی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ۔ طیفی بٹ کو ریڈ وارنٹ کا پروسیس مکمل ہونے پر لاہور ائیرپورٹ لایا جائے گا ۔لندن کا ویزہ ختم ہونے پر طیفی بٹ ویزہ رینیو کروانے کے لیے دبئی آیا تھا ۔

Watch Live Public News