ملتان: بلاول سے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کی ملاقات

ملتان: بلاول سے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کی ملاقات

ملتان(ویب‌ڈیسک) چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سے ملتان سے مسلم لیگ ق کے ٹکٹ ہولڈر میاں مظہر عباس اور مظفرگڑھ سے ایم کیوایم کے ٹکٹ ہولڈر رانا امجد علی امجد کی ملاقات، پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا.

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد ملتان سے مسلم لیگ ق کے ٹکٹ ہولڈر میاں مظہر عباس اور مظفرگڑھ سے ایم کیوایم کے ٹکٹ ہولڈر رانا امجد علی امجد نے پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کر دیا.

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ مخدوم احمد محمود، خواجہ رضوان عالم، نتاشہ دولتانہ، حیدرزمان قریشی، بصروجی، عبدالقادر شاہین، حسن مرتضی اور شہزاد سعید چیمہ بھی موجود تھے.

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔