ثانیہ اشفاق کے اسقاطِ حمل کے دعوے پر ڈاکٹر کی وضاحت، الزامات کی تردید

ثانیہ اشفاق کے اسقاطِ حمل کے دعوے پر ڈاکٹر کی وضاحت، الزامات کی تردید
کیپشن: ثانیہ اشفاق کے اسقاطِ حمل کے دعوے پر ڈاکٹر کی وضاحت، الزامات کی تردید

ویب ڈیسک: کرکٹر عماد وسیم کی سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق کے اسقاطِ حمل سے متعلق دعووں پر متعلقہ ڈاکٹر نے بھی وضاحت جاری کردی ہے۔

ثانیہ اشفاق نے دعویٰ کیا تھا کہ 2023 میں ان کے شوہر اور ساس نے انہیں تیسرے بچے کا اسقاطِ حمل کروانے پر مجبور کیا۔ ان کے مطابق لاہور میں ایک ڈاکٹر کو ایک لاکھ روپے ادا کیے گئے اور حمل ختم کیا گیا، حالانکہ بچے کے دل کی دھڑکن موجود تھی۔

تاہم ڈاکٹر نے اپنے یوٹیوب چینل پر جاری بیان میں ان دعووں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ثانیہ اسقاطِ حمل پر خود بھی رضامند تھیں۔ ڈاکٹر کے مطابق حمل غیر منصوبہ بند تھا اور ثانیہ ورلڈ کپ میں شرکت کرنا چاہتی تھیں، جس کے باعث میاں بیوی نے اسقاطِ حمل پر رضامندی ظاہر کی۔

ڈاکٹر نے کہا کہ انہوں نے کبھی اس بات سے انکار نہیں کیا کہ انہوں نے طبی عمل انجام دیا تھا، تاہم ان کے مطابق اس مخصوص معاملے میں دونوں میاں بیوی کی رضامندی شامل تھی۔

ڈاکٹر کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف ردِعمل سامنے آیا ہے۔ بعض صارفین نے اسقاطِ حمل کے عمل پر تنقید کی، جبکہ دیگر نے پاکستان میں اسقاطِ حمل کے قانونی اور اخلاقی پہلوؤں پر سوالات اٹھائے ہیں۔

Watch Live Public News