فی تولہ سونے کی قیمت میں 3ہزار 900روپے اضافہ

فی تولہ سونے کی قیمت میں 3ہزار 900روپے اضافہ
کیپشن: فی تولہ سونے کی قیمت میں 3ہزار 900روپے اضافہ

ویب ڈیسک: ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3ہزار 900روپے اضافہ ہو گیا۔ 

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق  فی تولہ سونے کی قیمت 4لاکھ69ہزار136روپے پر پہنچ گئی۔ اسی طرح 10گرام سونے کے نرخ3344روپے اضافےسے 4لاکھ2ہزار208روپے ہو گئے ۔
انٹر نیشنل گولڈ مارکیٹ میں 39ڈالر اضافے سے فی اونس سونا 4466ڈالر کا ہو گیا ۔

دوسری جانب ایک تولہ چاندی کی قیمت 117روپے بڑھ کر 7161روپے ہو گئی۔  10 گرام چاندی 100 روپے اضافے سے 6139 روپے ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں چاندی 1.17 ڈالر اضافے سے 66.82 ڈالر فی اونس کی ہوگئی۔

Watch Live Public News