اسلام آباد(پبلک نیوز) نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر سے جاری ہونے والے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے 43 مریض جاں بحق ہوئے۔ این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں 43,23 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی جبکہ اس وقت ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 61,450 ہے۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا کے 6 لاکھ 15 ہزار 960 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ ملک میں 6,92,231 مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں جبکہ کورونا سے تاحال14,821 موات ہو چکی ہیں۔24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 43,362 ٹیسٹ کئے گئے۔