کشمیر کی کہانی کشمیریوں کی زبانی: جدوجہد، قربانی اور امید

کشمیر کی کہانی کشمیریوں کی زبانی: جدوجہد، قربانی اور امید
کیپشن: کشمیر کی کہانی کشمیریوں کی زبانی: جدوجہد، قربانی اور امید

ویب ڈیسک: 5 اگست کو دنیا بھر میں کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے " کشمیر ڈے" منایا جا رہا ہے۔ یہ دن صرف ایک رسمی موقع نہیں بلکہ ایک تاریخی جدوجہد، بے شمار قربانیوں اور مسلسل امید کی علامت بن چکا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں لاکھوں افراد روزانہ بھارتی فورسز کی موجودگی، کرفیو، انٹرنیٹ بندش، جبری گمشدگیوں اور جعلی مقابلوں جیسے حالات میں زندگی گزار رہے ہیں۔ ایک کشمیری نوجوان نے بتایا کہ ہم سانس بھی اس وقت لیتے ہیں جب فوجی اجازت دیں، مگر حوصلہ زندہ ہے۔

1947 سے آج تک ہزاروں کشمیری اپنی جانوں کا نذرانہ دے چکے ہیں۔ خواتین کی عصمت دری، معصوم بچوں کی شہادت، اور نوجوانوں کی بینائی چھین لینے والے پیلٹ گنز کا استعمال – سب ظلم کی وہ داستانیں ہیں جو صرف وادی نہیں، انسانیت کو زخمی کر چکی ہیں۔

اقوامِ متحدہ کی قراردادیں تاحال غیر موثر، جبکہ عالمی طاقتیں محض مذمتی بیانات تک محدود نظر آتی ہیں۔ مگر کشمیری آج بھی پُر امید ہیں کہ ان کی آزادی کی صدا ایک دن ضرور سنی جائے گی۔

پاکستانی عوام اور حکومت ہر سال کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں، مگر کشمیریوں کا سوال واضح ہے کہ ہمارا خون کب رنگ لائے گا؟

Watch Live Public News