(ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف گیمر ارسلان ایش نے چھٹی بار ای وی او ٹیکن ٹائٹل جیت لیا ہے۔
ارسلان ایش نے ٹوئسٹڈ مائنڈز کی نمائندگی کی اور پاکستان کے ہی عاطف بٹ کو 1-3 سے ہرا کر ٹیکن 8 گرینڈ فائنل اپنے نام کیا۔
Greatness on another level.
— Evo (@Evo) August 4, 2025
Congratulations to your back-to-back #Evo2025 TEKKEN 8 Champion, Arslan Ash! pic.twitter.com/zOHmXzlBV2
ارسلان ایش کو جیت پر 12 ہزار ڈالرز اور 800 ٹور پوائنٹس دیے گئے۔ اسکور کارڈ پر تیسرے نمبر پر جاپان کی چیکورین جبکہ چوتھا نمبر جنوبی کوریا کی مولگولڈ کا تھا۔
ایونٹ کی 30 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم 8 بہترین کھلاڑیوں میں تقسیم کی گئی۔