(ویب ڈیسک ) الیکشن کمیشن نے سینیٹر شبلی فراز اور رکن اسمبلی عمر ایوب کو نااہل قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے 9 ارکان اسمبلی کو نااہل قرار دے دیا ہے۔دہشتگردی عدالت فیصل آباد کے فیصلوں کی روشنی میں نااہل قرار دیا گیا ہے۔ شبلی فراز، عمر ایوب اور زرتاج گل سمیت 9 ارکان کو سزا سنائی گئی تھی۔
5 اگست کو الیکشن کمیشن نے نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ فیصلے کے مطابق تمام ارکان کو قید کی سزا ہو چکی ہے۔
شبلی فراز، عمر ایوب کی سینیٹ و قومی اسمبلی رکنیت ختم کردی گئی ۔رائے حیدر علی، صاحبزادہ حامد رضا، حسن نواز، انصر اقبال، زرتاج گل، جنید ساہی، مرتضیٰ اقبال اور دیگر بھی نااہل قرار دیے گئے ہیں ۔
الیکشن کمیشن نے آرٹیکل 63(1)(h) کے تحت نااہلی اور نشستیں خالی قرار دیں۔ ای سی پی نے تمام ارکان کو ڈی نوٹیفائی کر دیا ہے۔