عمران خان جلد کارڈ سامنے لانے والے ہیں: علیمہ خان

عمران خان جلد کارڈ سامنے لانے والے ہیں: علیمہ خان

ویب ڈیسک: علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی سے آج ہونےو الی ملاقات کی گفتگو کے بارے بتایا، بانی پی ٹی آئی کے پاس کارڈ ہے اور وہ جلد اس کو سامنے لانے والے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے بتایا کہ تھا کہ اُن کے پاس کارڈ ہے، آج ہونےو الی ملاقات میں انہوں نے اُس کا ذکر بھی کیا اور کہا کہ وہ جلد یہ کارڈ سامنےلائیں گے۔

 ہم نے کہا، انتظار کرلیں، ہمیں تو پتہ چلے یہ کون سا کارڈ ہے؟ آج عمران خان کے تقریباً 70 سے  80 پی ٹی آئی لوگوں سے بات ہوئی ہے، عمران خان نے آج عدالت کا بائیکاٹ کیا، ہم سے تھوڑی سی بات کی۔

عمران خان انسداد دہشت گردی کی عدالت میں موجود ہیں یا نہیں یہ ہمیں معلوم نہیں، یہ پتہ ہے کہ 70 یا 80 لوگ پی ٹی آئی کے وہاں موجود ہے، امکان ہے کہ اُن پر فردجرم عائد کیا جائے، اگر سب پر فرد جرم لگا دیں تو اچھا ہوگا تاکہ ان کیسز کو چلایا جاسکے، اُن کے ثبوت پیش کریں کہ کس بنا پر آپ نے ہزاروں لوگوں کو ملوث کیا۔

Watch Live Public News