(ویب ڈیسک ) ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور اہل خانہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔
ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور ان کے خاندان کے 4 افراد کی نماز جنازہ تہران میں ادا کردی گئی۔ جنازے میں ایران کے صدر مسعود پزشکیان اور اسپیکر باقر قالیباف، شہید سپریم لیڈر کے تین بیٹوں مسعود، میثم اور مصطفیٰ خامنہ ای سمیت لاکھوں افراد شریک ہوئے ۔
تہران کے مصلیٰ امام خمینی میں آیت اللہ جعفر سبحانی کی اقتدا میں نماز جنازہ ادا کی گئی۔ اس کے علاوہ نماز جنازہ میں پاسداران انقلاب کے سربراہ احمد وحیدی اور قدس فورس کے کمانڈر اسماعیل قانی بھی شریک ہوئے۔