اسٹیٹ بینک نے ملک پر اندرونی اور بیرونی قرضوں کے اعداد و شمار جاری کردیئے

اسٹیٹ بینک نے ملک پر اندرونی اور بیرونی قرضوں کے اعداد و شمار جاری کردیئے
کراچی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک پر اندرونی اور بیرونی قرضوں کے اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں ۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق وفاقی حکومت نے ایک سال میں 14 ہزار 900 سو ارب روپے کا ریکارڈ قرضہ لیا، اپریل 2022 میں ملک پر 43 ہزار 705 ارب کا مجموعی قرضہ تھا، اپریل 2023 میں ملک پر مجموعی قرضوں کا حجم 58 ہزار 599 ارب روپے ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق وفاقی حکومت نے ایک سال میں ہر روز اوسطا 41 ارب روپے کا قرضہ اٹھایا، وفاقی حکومت نے ایک سال میں مجموعی ملکی قرض کا 34 فیصد قرض لیا۔ اسٹیٹ بینک کے اعداد وشمار کے مطابق اپریل 2023،ایک ماہ میں وفاقی حکومت نے 14 سو 76 ارب روپے کے ریکارڈ قرضے لیے، اپریل میں بیرونی قرضے نا ملنے کے باعث 99 فیصد قرضے مقامی ذرائع سے لیے گئے، ایک سال میں بیرونی قرض 49 فیصد 7259 ارب روپے بڑھ کر 22 ہزار 50 ارب ہوگیا، ایک سال میں اندرونی قرض 34 فیصد 7 ہزار 635 ارب روپے بڑھ کر 36 ہزار 549 ارب ہوگیا۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے ایک سال میں قرض لینے کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔