ویب ڈیسک: کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے عید الاضحی کےلئے خصوصی سکیورٹی/ ٹریفک پلان کو حتمی شکل دے دی، عید الاضحی کے دوران چار ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار سکیورٹی اور ٹریفک ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔
شہر میں امن وامان کے قیام کو یقینی بنانے کی خاطر اہلکاروں کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئیں ہیں، پشاور، شہر میں ابابیل سکواڈ، سٹی پٹرولنگ فورس ، ٹریفک پولیس اور لوکل پولیس موبائل گشت میں اضافہ کیا گیا۔
پولیس کے مطابق شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی بھی مزید سخت کردی گئی ہے،شہر کے تمام اہم بازاروں اور شاہراہوں پر پولیس اور لیڈیز پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی۔
مویشی منڈیوں اور شہر میں مشتبہ اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے کی خاطر سادہ کپڑوں میں بھی پولیس اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے، شہر کے گنجان آباد بازاروں میں سنیفر ڈاگز، لیڈیز پولیس اہلکار اور بم ڈسپوزل سکواڈ کے علاوہ سٹی پٹرولنگ فورس اور پولیس بکتربند گاڑیاں بھی گشت کریں گی۔
تمام ڈویژنل ایس پیز کی نگرانی میں پولیس کو سرائے اور ہوٹلوں میں قیام پذیر افراد پر بھی کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی، عید سے قبل شہر کے اطراف میں انفارمیشن بیسڈ خصوصی ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کرانے کی بھی ہدایت کی گئی۔
پشاور، نماز عید کے بڑے بڑے اجتماعات سمیت عید گاہوں اور شہر کے تمام حساس مساجد کو بھی فول پروف سکیورٹی فراہم کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا۔
عید الاضحی کے دوران ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کی خاطر مختلف شاہراہوں، بازاروں اور مویشی منڈیوں کے اطراف میں اضافی ٹریفک پولیس اہلکار بھی تعینات کیا گیا۔
ایک ہزار سے زائد ٹریفک پولیس افسران واہلکار شہر میں ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کی خاطر ڈیوٹی پر موجود رہیں گے۔