مشرق وسطیٰ میں جنگ کے اثرات، پانچ روز میں 20 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ

مشرق وسطیٰ میں جنگ کے اثرات، پانچ روز میں 20 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ
کیپشن: مشرق وسطیٰ میں جنگ کے اثرات، پانچ روز میں 20 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ

ویب ڈیسک: مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور جنگی صورتحال کے باعث فضائی بحران شدت اختیار کر گیا ہے، گزشتہ پانچ روز کے دوران آٹھ ممالک میں منسوخ ہونے والی پروازوں کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق پاکستان سے بھی مسلسل چھٹے روز مشرق وسطیٰ کے لیے فضائی آپریشن متاثر رہا اور مجموعی طور پر 145 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کراچی سے مشرق وسطیٰ کے لیے 35، لاہور سے 29 اور ملتان سے 12 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ اسی طرح اسلام آباد سے 35، پشاور سے 14، سیالکوٹ سے 12 جبکہ فیصل آباد سے 6 پروازیں بھی منسوخی کا شکار ہوئیں۔ کوئٹہ سے مشرق وسطیٰ کے لیے دو پروازیں منسوخ کی گئیں۔

دوسری جانب خلیجی ممالک میں ہنگامی انخلا کے پیش نظر دبئی، ابوظبی اور شارجہ کے ایئرپورٹس سے 167 خصوصی پروازیں آپریٹ کی گئیں۔

رپورٹس کے مطابق حملوں اور سکیورٹی خدشات کے باعث ریاض اور دمام کے فضائی آپریشن بھی متاثر ہوئے، جہاں بدھ کے روز 57 پروازیں منسوخ جبکہ 46 پروازیں تاخیر کا شکار رہیں۔

علاوہ ازیں دبئی، ابوظبی، شارجہ، کویت، بحرین اور دوحہ سمیت خطے کے متعدد ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن شدید متاثر رہا، جبکہ کویت اور دوحہ سے گزشتہ پانچ روز کے دوران ایک بھی پرواز آپریٹ نہیں ہو سکی۔

فضائی ڈیٹا کے مطابق ایران کی 240، عراق کی 215، بیروت کی 58، حیفا کی 25 اور تل ابیب کی 380 پروازیں بھی منسوخ ہو چکی ہیں۔
 
 
 

Watch Live Public News